Home بلاگ بھلائی اور خیر کے کام

بھلائی اور خیر کے کام

منشاقاضی
حسب منشا

جب تم کوئی نیکی کا کام کرنا چاہو تو باتیں ہی نہ بناتے رہو , سوچو اور سوچ کر شروع کر دو بڑی مشہور کہاوت ہے کہ آغاز و انجام آپس میں مصافحہ کرتے ہیں , رحمن فاؤنڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز سوچتے بھی ہیں اور سوچ اور خیال کو پیکر محسوس میں ڈھال دیتے ہیں آپ کی سوچ کا دائرہ پوری دنیا ہے اور جہاں بھی دکھی انسان درد میں مبتلا ہے ڈاکٹر صاحب اس درد کا درماں تلاش کر کے وبا کو بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں ڈبو کر دم لیں گے , 19 مئی کا دن یادگار کے طور پر ہمیشہ بزم خیال کی رونق رہے گا , فیصل آباد سے پہلے پینسرہ قصبہ میں رحمن فری ڈائیلسز مرکز کا افتتاح محترم جناب الحاج خواجہ شاہد رزاق سکا صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد نے کیا اور اس سنٹر کی اس افتتاحی تقریب کے انعقاد پر اہل پینسرہ کی شادمانی کا یہ عالم تھا ہر کوئی خواجہ شاہد رزاق سکا کی سکہ بند شخصیت کا اسیر اور ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی دوا کی تاثیر میں ڈوبا ہوا تھا , ڈوبتی نبضیں , پژمردہ چہرے , اکھڑتی ہوئی سانسوں اور جانکنی کے عالم کی کیفیت سے مریض کو بیماری کے سمندر کی گہرائیوں سے ساحل مراد تک لے آنا مسیحا کے ہاتھ میں شفا اور زبان پر دعا کا اثر ہے , پینسرہ کے تاجر حضرات نے مسیحا ڈاکٹر وقار احمد نیاز کو دیکھا تو ان کی زبانوں پر یہ شعر مچل رہا تھا جو اس سے بہتر ذریعہ ااظہار نہیں ہو سکتا اور وہ اپنے علاقے کے ایدھی خواجہ شاھد رزاق سکا کے ساتھ ڈاکٹر وقار احمد نیاز کو دیکھ کر پکار اٹھے

سب کچھ خدا سے مانگ لیا تجھ کو مانگ کر
اٹھتے نہیں ہیں ہاتھ میرے اس دعا کے بعد

ڈھول کی تھاپ پر اور ہر ایک سٹاپ پر نوید مسرت کے گیت علاقائی لے میں گانے والے گا رہے تھے اور پنجاب کی ثقافت دستار فضیلت کے پیچ و تاب سے ظاہر ہو رہی تھی. بے دریغ نوٹوں کی بارش کا انداز دلوں میں مسرت و شادمانی کی کیفیت پیدا کر رہا تھا , پاکستان میں اب 9 مرکز کام کر رہے ہیں اور پاکستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں ہے , خاص طور پر خواجہ شاہد رزاق سکا سے تو نیکی کے کام یوں سرزد ہوتے ہیں جس طرح آسمان سے ابر رحمت برستا ہے خواجہ شاہد رزاق سکہ لاتعداد سماجی اداروں کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں جو خلق خدا کے دکھوں کا مداوا کرتے ہیں , رانا عبدالفرید , رانا محمد طارق ندیم , شیخ سعید احمد , رانا الیاس , منیر احمد , میاں عمران , چوہدری قمر جٹ , چوہدری محمد اشرف , رانا عامر , حافظ امتیاز حسین , شیخ جاوید اور حافظ مظہر عباس یہ وہ تاجر برادری ہے جنہوں نے اللہ تعالی سے تجارت کا سنہری موقع تلاش کر کے آج اس کا آغاز کر دیا ہے , اور ایک عملی انسان کی سرپرستی میں مذکورہ مرکز کے مریضوں کی ضرورت اور سہوت کے اسباب مہیا کرنے شروع کر دیئیے ہیں سکا صاحب قول کے نہیں عمل کے آدمی ہیں آپ کے اشارہ ء چشم و ابرو پر لاکھوں روپے جمع ہو گئے , آج کے دور میں بڑے سے بڑا فصاحت و بلاغت کا پیکر متحرک بھی پینسرہ کے لوگوں کو قائل نہ کر سکتا کیونکہ لوگ عمل دیکھتے ہیں , رحمن فاؤنڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز ایک روحانی شخصیت ہیں ان کے ہاتھ میں شفا اور زبان پر دعاؤں کا ورد رہتا ہے اور ان کی پوری ٹیم جن میں آج محترمہ فردوس کھوکھر بھی شامل ہیں جنہوں نے پینسرہ سے مری اور مری سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے ایبٹ آباد تک 28 گھنٹے خود گاڑی چلائی اس عرصے میں , آندھی , طوفان , بارش اور گرج چمک کے ساتھ برق و باد کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی مگر فردوس کے گوش پر ہوش اور خدمت ء انسانی کے جذبات کا جوش غالب رہا , ویسے بھی بہادر اور نڈر انسانوں کو کامیاب زندگیاں سکون میں نہیں حرکت و حرارت میں ہی جا کر نکھرتی ہیں اور طوفان کشمکش میں زندگی ہے سکون میں موت ہے رحمن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی الفت رسول کی موجودگی , جمال گل نوازش علی خان لودھی کی رفاقت , محترم راؤ محمد اسلم خان کی دیدہ وری , محترمہ فرح دیبا کا زیبا انداز گفتگو , محترمہ شازیہ فیاض کا اخلاص اور جذبہ خدمت انسانی سے معمور محترمہ فردوس کھوکھر کی شفاف شخصیت نے اس قافلہ ء نو بہار کو مزید بہار آفرین ماحول میں بھلائی اور خیر کے کاموں میں عجلت اور تیزی پیدا کر دی , فیصل آباد کے مرد میدان خواجہ شاہد رزاق سکا کو الودع کہہ کر فیصل آباد کی حدود سے نکل کر مرد کوہستانی احمد علی سید اور ڈاکٹر کیوان قدر خان ملی زئی کی طرف روانہ ہوئے تو مجھے اقبال بہت یاد آئے ,
فطرت کے مقاصد کی کرتا ہے نگہبانی
یا بندہ ء صحرائی یا مرد کوہستانی

جناب نوازش علی خان لودھی کی دعائے خیر اور دعا مانگنے کا انداز و اسلوب بھی دل موہ لیتا ہے. ..

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...