Home پاکستان عوام نے عمران کو زناٹےدار تھپڑ مارا جس کی گونج ہرجگہ سنائی...

عوام نے عمران کو زناٹےدار تھپڑ مارا جس کی گونج ہرجگہ سنائی دی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ عوام نے عمران کو زناٹےدار تھپڑ مارا جس کی گونج ہرجگہ سنائی دی، قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ بروقت فتنے کو پہچان کر روکا۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کشمیری رہنمایاسین ملک کی سزاکی شدیدترین مذمت کرتی ہوں، آزادی کے جذبےکو نہ عمرقید ہوسکتی ہے نہ اسے پھانسی چڑھایا جاسکتاہے، آج پوری قوم کی توجہ کشمیرپر اور یاسین ملک پر ہونی چاہیے تھی، مشعال ملک نے 2 دن پہلے رو روکر اپیل کی تھی کہ لانگ مارچ کو 2 دن آگے کردیں، لیکن عمران خان نے کان نہیں دھرے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک زندہ لاش ہے، پنجاب میں تبادلےکروڑوں روپے لےکر فرح گوگی کراتی رہی، یہ پیسے بنی گالا جاتے رہے، مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چھیننےکا بدلہ آج پنجاب نےلیا، آج قوم کے زناٹےدار تھپڑ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورحکومت سےگزارش کی تھی کہ عمران خان کو نہ پکڑا جائے، قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ بروقت فتنے کو پہچان کر روکا، سپریم کورٹ کےفیصلے میں ان کےلیے محفوظ راستہ تھا، سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بے امنی نہیں ہوگی لیکن ابھی حکم کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی کہ انہوں نے فیصلےکی دھجیاں اڑائیں، انہوں نےڈی چوک پر گرین بیلٹ کوآگ لگائی، املاک کو نقصان پہنچایا، ہم توپہلے ہی کہہ رہےتھےکہ یہ فساد ہے، فتنہ ہے، اسے روکا جائے، آج سپریم کورٹ نے دیکھا ہوگا کہ کس طرح ان کےاحکامات کوپاؤں تلے روندا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ وہ ڈی چوک جائیں گے، عمران خان اداروں پر شرمناک حملے کر رہےہیں، یہ شخص ہر قیمت پر فتنہ و فساد چاہتا ہے، یہ روایت مت ڈالیں کہ جو ڈرائے،دھمائےگا اسی کے حق میں فیصلہ دیں، یہ شخص کبھی بھی اپنے محسن کو ڈسے بغیر نہیں رہ سکتا، بنی گالا جاؤ اور وہاں بیٹھ کر اللہ اللہ کرو، عوام کی جان چھوڑو، اس قسم کے فتنے کوفیڈ نہیں کرنا چاہیے، اس طرح ڈیل کرنا چاہیےجس طرح قرآن پاک نے حکم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...