Home پاکستان کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں

کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں

مسافروں کی کم تعداد کے باعث کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ترجمان قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے مطابق مسافروں کی کم تعدادکے باعث کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازپی کے368 منسوخ کردی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ اسلام آباد سےکراچی کی پروازپی کے 369 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نجی ائیرلائن کی شام 6 بجے والی اسلام آبادسےکراچی کی پرواز نمبر 124بھی منسوخ ہوگئی ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کےکارکنوں اور پولیس کے درمیان چھڑپیں ہوئی ہیں۔

مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس موبائل کو نذرآتش کردیا ہے جب کہ پتھراؤ سے ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے لیکن...

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ...

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام...

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔