Home پاکستان شیری رحمٰن نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس...

شیری رحمٰن نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت دے کر عمران خان نے توہین عدالت کی، وہ آئین اور قانون کی سرے عام دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گرین بیلٹ میں آگ لگائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لانے کے دعویداروں کے ساتھ صرف چند ہزار فسادی تھے، بڑی تعداد میں لوگوں نے عمران خان کی فساد کی کال کو مسترد کردیا۔

شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ عوام کا انتشار اور فساد کی سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عمران خان کارکنان کو فساد پر اکسا کے خود کنٹینر سے بنی گالہ چلے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...