Home پاکستان ممکن ہے عمران خان کو پیغام درست نہ پہنچا ہو، چیف جسٹس

ممکن ہے عمران خان کو پیغام درست نہ پہنچا ہو، چیف جسٹس

عدالت عظمیٰ نے عمران خان کے خلاف حکومت کی دائر کردہ توہینِ عدالت کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت کی جانب سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ممکن ہے عمران خان کوپیغام درست نہ پہنچا ہو۔

حکومتی درخواست کے ساتھ ہی عدالت نے لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دائر درخواست بھی نمٹادی۔

حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے مذکورہ درخواست دائر کی جس پرچیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

فیصلے کی وجوہات بعد میں جاری کیے جانے والے تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے حکومتی درخواست پر دلائل کا آغاز کیا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان نے کارکنوں کوڈی چوک پہنچنے کی تلقین کی، عدالتی حکم کے بعد عمران خان نے کارکنوں کوپیغام جاری کیا، جبکہ پرامن احتجاج کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کو اجازت دی گئی تھی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے اجازت لینے کے بعد کمرہ عدالت میں عمران خان کی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کے پیغام کی ویڈیوعدالت میں چلوادی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ممکن ہے عمران خان کو پیغام درست نہ پہنچا ہو، اس بیان کے بعد کیا ہوا، یہ بتائیں، ہم عدالت میں کسی پر الزام لگانے کے لیے نہیں بیٹھے، سپریم کورٹ آئینی حقوق کے تحفظ کےلیے ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اٹارنی جنرل آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عدالت کے احکامات پر عمل نہیں کیا گی، آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ کچھ لوگ زخمی ہوئے، اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...