Home پاکستان مون سون بارشوں کا آغاز معمول سے قبل ہوسکتا ہے، چیف میٹرولوجسٹ

مون سون بارشوں کا آغاز معمول سے قبل ہوسکتا ہے، چیف میٹرولوجسٹ

لاہور(سٹاف رپورٹر)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں آج تیز سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، ساتھ ہی پیشگوئی بھی کی کہ ملک میں اس سال مون سون بارشوں کا آغاز معمول سے قبل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جون کے آخری ہفتے میں ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جنوب مغرب سے 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ان کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے پیشگوئی کی کہ کراچی کا موسم آئندہ دنوں میں گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 29 مئی کو کراچی میں گرمی کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے اور درجہ حرارت 37 یا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم جون کے ابتدائی 8 سے 10 دنوں میں کراچی میں گرمی کی شدید لہر کا امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ بالائی سندھ کل سے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آسکتا ہے، دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے میں سندھ کے مختلف علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں رواں سال مون سون بارشوں کا آغاز معمول سے قبل ہوسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...