Home پاکستان روز مرنے سے بہتر ہے غلطی کی تصحیح کی جائے، حمزہ کا...

روز مرنے سے بہتر ہے غلطی کی تصحیح کی جائے، حمزہ کا پیٹرول مہنگا ہونے پر ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ پیٹرول کی قیمت 30 روپےبڑھانے کا مشکل فیصلہ کیا لیکن روز روز مرنے سے بہترہے غلطی کی تصحیح کی جائے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان جوبھی کال دیتے رہے مجھے کوئی پرواہ نہیں لیکن پورے صوبے میں انتشارپیدا کیا گیا، جلاو گھیراؤ کیا گیا اور آگ لگائی گئی، پولیس اوررینجرزاہل کاروں کوبھی زخمی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر بےقابو ہوگیا ہے اور معاشی ساکھ داو پرلگی ہوئی ہے، پیٹرول کی قیمت 30 روپےبڑھانے کا مشکل فیصلہ کیا،بہت جلد گھی اورچینی کے لیے پیکج لے کر آرہے ہیں جب کہ 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 160 روپےتک کمی کردی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ روز روز مرنے سے بہترہے غلطی کی تصحیح کی جائے، لوگوں کو احساس ہو گا کہ یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، عمران خان نےکسی کو اعتماد میں لیے بغیرپیٹرول مصنوعات کی قیمتیں کم رکھی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ عوام کوسہولتیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...