مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی انتہا، 3 روز میں 10 نوجوانوں کو شہید کر دیا

126

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو سری نگر اور پلوامہ میں شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو سری نگر اور دو کو پلوامہ میں شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران بھارتی فورسز کی بربریت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے