Home بلاگ یوم تکبیر دوسرا بڑا قومی دن

یوم تکبیر دوسرا بڑا قومی دن

کالم نگار: محمّد شہزاد بھٹی 

میاں محمّد نواز شریف سچے محب وطن پاکستانی ہیں ان کی رگ رگ میں وطن کی مٹی سے محبت رچی بسی ہے، ‏یوم تکبیر ہر سال میاں محمّد نواز شریف کی اپنی وطن کی مٹی سے وفا کی داستاں سناتا ہے۔ وہ داستاں جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے، مگر سلام ہے میاں محمّد نواز شریف تجھے کہ کوئی مشکل، کوئی قربانی قوم کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دی۔ میاں محمّد نواز شریف جنہوں نے عالمی دباؤ کو یکسر مسترد کر دیا۔ اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن نے پانچ دهمكی آمیز ٹیلی فون کالز کر کے اور پانچ ارب ڈالر امدادی پیکیج کے علاوہ میاں محمّد نواز شریف کے ذاتی اکاؤنٹ میں اربوں ڈالرز خفیہ طور پر ڈالنے کی پیشکش کر کے آپ کو خریدنے کی ناکام کوشش کی تھی لیکن شاید انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ میاں محمّد نوازشریف کو خریدا نہیں جا سکتا۔ 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرنے کی صورت میں پاکستان کو ایک طرف اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور دوسری طرف اس اقدام کو عالمی طاقتوں کی طرف سے ناقابلِ معافی جرم کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے، اس وقت کے وزیراعظم میاں محمّد نواز شریف نے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کر کے اور پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے تمام چیلنجیز کو قبول کیا اور پاکستان کے وقار کا علم سر بلند رکھا، میاں محمّد نواز شریف نے عالمی دباؤ کو پس پشت ڈال کے ملک پاکستان کے دفاع کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور دیگر ایٹمی سائنسدانوں کی مدد سے ناقابل تسخیر بنایا۔ 28 مئی یوم تکبیر ہماری عظمت، شان، وقار، قومی تاریخ اور 14 اگست 1947ء کے بعد دوسرا بڑا قومی دن ہے۔ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے بلوچستان میں چاغی کے مقام پر بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کر کے اس کا سارا غرور خاک میں ملا کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا۔ اس طرح پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا یہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا کارنامہ تھا۔ یومِ تکبیر جہاں پاکستانی قوم کی بے مثال جرات اور بہادری کی علامت ہے وہاں پاکستان کے دشمنوں کے لیے بھی یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہو گا۔ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن پیدا ہوا اور اس طرح یہ پورے خطے کے لیے امن کی علامت بن گیا، اس سے خطے کے تمام چھوٹے ممالک نے سکھ کا سانس لیا۔ یاد رہے، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا چار لوگوں کو جاتا ہے ذوالفقار علی بھٹو، میاں محمّد نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خاں اور جنرل جہانگیر کرامت یہ چاروں پاکستان کے محسن تھے مگر ہم بڑے احسان فراموش ہیں ہم نے اپنے ان چاروں محسنوں کے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو ایٹمی پروگرام شروع کرنے کی سزا پھانسی دی گئی، میاں محمّد ‏نوازشریف کو ایٹمی دھماکے کرنے پر اور قومی اسمبلی سے شریعت بل پاس کرانے پر جلاوطن کیا گیا۔ ‏C-PEC، گوادر پورٹ، موٹرویز مستحکم معیشت کرنے جیسے اہم کارناموں کے عوض نااہلیت سے لیکر جیل تک پہنچایا گیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے پوری دنیا کے سامنے میڈیا پر معافی منگوائی گئی اور تذلیل کی گئی انہیں نظر بند کیا گیا اور جنرل جہانگیر کرامت سے زبردستی استعفیٰ لیا گیا۔ آج ایٹمی قوت ہونے کے باوجود پاکستان معاشی مسائل سے دوچار ہے کیونکہ ملک و قوم کی ترقی اس کے معاشی استحکام سے جڑی ہے اس وقت پوری پاکستانی قوم میاں محمّد نواز شریف کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے کیونکہ میاں محمّد نواز شریف نے ہی عالمی دباؤ کو رد کر کے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور یہ کریڈٹ رہتی دنیا تک کوئی ان سے نہیں چھین سکتا۔پاکستانی عوام کو امید ہے کہ آنے والے وقت میں میاں محمّد نواز شریف کو عدلیہ سے ضرور ریلیف ملے گا جھوٹی سزائیں معطل ہونگی اور سیاسی مقدمات ختم ہونگے اور وہ چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر پاکستان میں معاشی دهماکہ کر کے اسے ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ ملک پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے اور تا قیامت اس کو قائم و دائم رکھے۔ آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...