Home انٹرنیشنل ٹیکساس اسکول واقعہ: 18 سالہ حملہ آور کے والدین کا بیان سامنے...

ٹیکساس اسکول واقعہ: 18 سالہ حملہ آور کے والدین کا بیان سامنے آگیا

امریکی ریاست ٹیکساس کےایلیمنٹری اسکول میں بچوں اور ٹیچرز کو نشانہ بنانے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کے والدین کا بیان سامنے آگیا۔

یہ افسوسناک واقعہ منگل 24 مئی کے روز پیش آیا جس میں نوجوان کی فائرنگ سے 19 کمسن طالبعلم اور 2 ٹیچرز سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں سیلواڈور راموس کی والدہ ایڈریانا مارٹینیز نے معافی کی درخواست کی ہے، انٹرویو کے وقت ملزم کی والدہ کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری رہیں اور انہوں نے اپیل کی کہ ‘مجھے اور میرے بیٹے کو معاف کردیں’۔

ایڈریانا مارٹینیز نے کہا کہ ‘میں جانتی ہوں کہ میرے بیٹے نے کسی نہ کسی وجہ سے یہ سب کیا، براہِ کرم! خود سے فیصلہ نہ کریں’۔ معافی مانگتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ‘میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ مرنے والے معصوم بچے مجھے معاف کر دیں’۔

دوسری جانب حملہ آور راموس کے والد نے کہا کہ ‘میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ لوگ جان لیں کہ مجھے افسوس ہے، میں نے کبھی بھی اپنے بیٹے سے ایسا کچھ کرنے کی توقع نہیں کی تھی’۔

اُنہوں نے کہا کہ ‘میرے بیٹے کو کسی کے ساتھ ایسا کچھ کرنے کے بجائے مجھے مارنا چاہیے تھا’۔

حملہ آور کے والد نے مزید کہا کہ ‘میں اپنے بیٹے کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گا، بالکل اسی طرح جیسے معصوم بچوں کے والدین نہیں دیکھ سکیں گے اور اس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...