اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورت حال پراجلاس بلالیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بعد کی صورتحال پر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
وزیرا عظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا۔
شہباز شریف نے وزارت خزانہ،توانائی،پیٹرولیم اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام کوطلب کرلیا ہے۔
اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر بریفنگ ہوگی۔