اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی اورخزانہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے۔کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے 4 سال میں ہونے والی کٹوتیوں نے اعلیٰ تعلیم پرمنفی اثر ڈالا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دورکی طرح فعال کیا جائے اورملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے۔