Home پاکستان گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے بلیغ الرحمان سے عہدے کا حلف لیا جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

رپورٹس کے مطابق حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ پارلیمنٹیرینز،لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ’ بلیغ الرحمن گورنرپنجاب کے منصب کو عوامی فلاح کیلئے استعمال کریں گے’۔

انہوں نے کہا کہ آج آئین اور قانون کی بالادستی ہوئی ہے، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں نے نا صرف وزیراعلیٰ بلکہ گورنر کے حلف میں بھی رکاوٹیں ڈالیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

صدر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت دی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی سفارش کی تھی تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی پہلی سمری مسترد کر دی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لیے دوبارہ سمری ارسال کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...