Home پاکستان لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، بجلی کا شارٹ فال 6...

لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 690میگا واٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار چھ سو نوے میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار اُ نیس ہزار تین سو دس، جبکہ طلب چھبیس ہزار میگاواٹ ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

پشاور میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی جبکہ گوجرانوالہ میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، پانی سے 4 ہزار 855 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار205 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 323 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار398 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 111 ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 164 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2 ہزار 254 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔