Home پاکستان میونسپل کارپوریشن خضدار کا میئر نیشنل پارٹی کا ہوگا

میونسپل کارپوریشن خضدار کا میئر نیشنل پارٹی کا ہوگا

خضدار(نمائندہ سرزمین)بلدیاتی انتخابات کے بعد خضدار میونسپل کارپوریشن کا میئر نیشنل پارٹی کا ہوگا، ڈپٹی میئر جمعیت علمائے اسلام کا، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بی این پی اور وائس چیئرمین جمعیت علمائے اسلام کا ہوگا۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے بعد پی ڈی ایم میں شامل تین جماعتوں نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل اورجمعیت علمائے اسلام کے مرکزی و صوبائی عہدیداران سردار محمد اسلم بزنجو، ڈاکٹر عبدالقدوس بلوچ اور مولانا عنایت اللّٰہ رودینی نے مشترکہ پریس کانفرس کی۔

پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے اعلان کیا کہ میونسپل کارپوریشن خضدار کی میئر شپ نیشنل پارٹی، ڈپٹی میئر جمعیت علمائے اسلام، ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی اور وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل جمعیت علمائے اسلام کو ملے گی۔

تینوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی تکمیل کے بعد صوبے میں پی ڈی ایم کا یہ پہلا اتحاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اتحاد میں عوام کا وسیع تر مفاد ہے، اس سے ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...