Home پاکستان وزیراعظم نے بجٹ کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے بجٹ کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہبازشریف نے نئے مالی سال کے بجٹ پرہنگامی اجلاس بلالیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس کچھ دیر بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں شہباز شریف کو وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا جب کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ اورسپریم کورٹ کے فیصلوں پربھی کابینہ اراکین اپنی رائے دے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم دورہ ترکی سے متعلق بھی کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیں گے اور وزیراعظم کابینہ اجلاس کے بعد دورہ ترکی کیلئے روانہ ہوں گے۔

کابینہ ڈویژن نے اجلاس کا 7 نکاتی نیا ایجنڈا جاری کردیا۔

ایجنڈے کے مطابق نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس کے ممبر اسلام آباد کی تعیناتی اور ریلوے قوانین ترمیمی آرڈیننس 2022 کی منظوری دی جائے گی۔

ایجنڈے میں28 مئی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل کی گئی ہے، اس کے علاوہ چینی شہریوں کے ویزوں میں توسیع کی چھوٹ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے، آئی جی بلوچستان کے تبادلہ اور نئی تقرری کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔