Home بلاگ امن وامان کے حوالہ سے گفتگو

امن وامان کے حوالہ سے گفتگو

تحریر؛محمد مظہر رشید
ماہ اپریل میں قومی اور صوبائی سطح پر حکومتوں کی تبدیلی کے بعد پنجاب بھر میں اعلی افسران کے تبادلوں کاسلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز اوکاڑہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں امن وامان خاص طور پر منشیات فروشوں اور اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کے حوالہ سے گفتگو ہوئی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک دوسال قبل (2019-20)میں بھی اوکاڑہ میں بطور ڈی پی او تعینات رہ چکے ہیں ، آپ کے گزشتہ دور میں اوکاڑہ پولیس کے دفاتر کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے اورسائلین کی سہولت کے مراکز قائم کیے گئے ، خاص طور پرکھلی کچہری ہال ، پولیس آئی ،جدیدڈرائیونگ سکول ،جدیدکثیر مقصدی ہال ،تھانوں کی مانٹیرنگ کا نظام ،یادگار شہدا ء پولیس، خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی سمیت شجرکاری ودیگر سہولتوںکی فراہمی جیسے منصوبے مکمل ہوئے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک سے راقم الحروف (محمد مظہررشید چودھری ) اور سابق سینئر نائب صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ منشیات کے دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس بھر پور کارروائی کر کے اس زہر کو پھیلنے سے روکنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے ،سماجی تنظیمیں ، میڈیا نوجوان نسل کو منشیات کے بُرے اثرات سے آگاہ کرنے میں انتہائی موثر کردار ادا کر رہے ہیں،اینٹی سموکنگ ڈے کے موقع پر پولیس کے دفاتر ور تھانوں کو سگریٹ نوشی کے قوانین پر عمل درآمد کرنے کے واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں ،خواتین کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع میں خواتین کے لیے اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیںاور مکروہ کاروبار میں ملوث ہونے کی وجہ سے کسی رُو رعایت کے مستحق نہ ہیں ضلع بھر کے تھانوں کے انچارج پولیس افسران کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ نشئی سے منشیات برآمد ہونے پر اُسے گرفتار کرنے کی بجائے بڑے بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کریں تاکہ حقیقی معنوں میں منشیات کے کاروبار کو روکا جاسکے ، نشئی سے چند گرام منشیات برآمد کر کے مقدمات بنانے سے اس برائی کو ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ نشئی تو علاج کا مستحق ہوتا ہے،منشیات کسی ایک قوم، ملک یا مذہب کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے اس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر جدوجہد کرناچاہیے۔معاشرے کے ہر فرد کوچاہیے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دے،اینٹی سموکنگ ڈے کے حوالہ سے ضلع بھر میں پولیس دفاتر اور تھانوں کے انچارج کو واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ اینٹی سموکنگ قوانین کی پاسداری کی جائے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ خواتین کو ہراساں خاص طور پربداخلاقی /تشدد کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،ضلع میں خواتین کی سہولت کے لئے اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل ی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے باصلاحیت خاتون پولیس افسران کو ذمہ داریاں دی جائیں گی تاکہ خواتین کو اپنے مسائل کے لئے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کوہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ، قبل ازیں راقم الحروف ( محمد مظہررشید چودھری )اور مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کو اوکاڑہ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ضلع میں امن و امان کے قیام کے حوالہ سے ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا کردار لائق تحسین ہے جس کو کسی صورت جھٹلایا نہیں جا سکتا، ضلعی امن کمیٹی کے وفد میں قاری سعید احمد عثمانی ، مولاناظفر قمر لکھوی ،سید کوثر رضوی ، صداقت علی بھٹی ،حبیب اللہ چوراہی شامل تھے، اس موقع چیف سیکیورٹی افسر جاوید اسلم، پی آر او خالد اور علی اکبر بھی موجود تھے عمر سعید ملک نے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں امن و امان کے قیام اور ہر مذہبی تہوار کے موقع پر بہترین معاونت میں ضلعی امن کمیٹی کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے ڈی پی اوعمر سعید ملک نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام مسالک کے ساتھ پولیس کا مثالی رابطہ رہا ہے انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے اراکین ضلع میں ہر معاملہ میں اپنا مثبت رول اسی طرح ادا کرتے رہیں تاکہ ضلع میں اسی طرح امن کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...