Home Uncategorized ٹیسلا ملازمین دفتر آئیں یا ملازمت چھوڑ دیں، ایلون مسک کا انتباہ

ٹیسلا ملازمین دفتر آئیں یا ملازمت چھوڑ دیں، ایلون مسک کا انتباہ

کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں دنیا بھر میں گھروں سے کام کرنے کا رجحان بہت زیادہ مقبول ہوا اور اب متعدد افراد حالات معمول پر آنے کے بعد بھی دفاتر واپس آنے کے لیے تیار نہیں۔

مگر دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو یہ قبول نہیں۔

ایلون مسک کی ایک ای میل لیک ہوئی ہے جس کا عنوان ہی یہ ہے کہ گھروں سے کام اب قابل قبول نہیں۔

اس ای میل میں ایلون مسک نے لکھا ‘ہر وہ فرد جو گھر سے کام کرنا چاہتا ہے اسے دفتر آکر ہر ہفتے کم از کم 40 گھنٹے کام کرنا ہوگا یا پھر ٹیسلا کو چھوڑنا ہوگا’۔

اس ای میل میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی خاص کیس پر وہ گھر سے کام کی درخواست پر نظرثانی کرکے خود منظوری دیں گے۔

ایلون مسک نے ای میل کی باقاعدہ تصدیق تو نہیں کی مگر ایک ٹوئٹر پیغام میں اس حوالے سے کہا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ دفتر سے کام کرنا اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے تو انہیں کسی اور جگہ کام کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سری لنکا میں لاک ڈاؤن، نجی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی بند

سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں...

نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے...

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز ملکی مبادلہ...

کراچی: بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ میدان جنگ بن گیا

بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر پولیس نےلاٹھیاں برسائیں اور...

شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک پولیو ورکر شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں سمیت...