Home پاکستان کراچی جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں لگی آگ بے قابو،...

کراچی جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں لگی آگ بے قابو، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس میں صبح 11 بجے سے آگ لگی ہوئی ہے۔

آگ بجھانے کا عمل کئی گھنٹوں سے جاری ہے اور فائر بریگیڈ کی درجن سے زائد گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سپر اسٹور میں پھنسنے والا ایک شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص سپر اسٹور کے اندر پھنس گیا تھا۔

دوسری جانب سپر اسٹور میں آتشزدگی کے واقعے میں عملے کی غفلت سامنے آگئی۔ عینی شاہد کے مطابق سپراسٹورمیں لگی آگ بجھانےکی اپنی مدد آپ کے تحت کی کوشش نہیں کی گئی، اسٹور کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کرنے کے بجائے باہر آکر کھڑا ہوگیا۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانےکے آلات کی مدد سےآگ پرفوری قابوپایا جا سکتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...