Home بلاگ اچھا تعلق اور بےلوث رشتہ کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے -

اچھا تعلق اور بےلوث رشتہ کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے –

تحریر پیر سید سہیل بخاری

زندگی میں انسان کی جو خواہش اور مقصد ہوتا ہے اُس کو حاصل کرنے کیلئے دل میں شوق، جوش اور ولولہ پیدا کرنا بہت ضروری ہوتا ہے – اس کیلئے انسان کو سوتے وقت اور صبح جاگتے وقت کچھ منٹ تک اپنے دل میں اپنی خواہشات اور مقاصد کی تجدید کر لینا چاہئے –
اپنی خواہشات اور مقاصد کی تکمیل کیلئے آپ کا اٹھنا بیٹھنا پُرجوش اور پُرعزم لوگوں میں ہونا ضروری ہے – منفی سوچ سے ہمیشہ پرہیز کریں اور مشکل سے مشکل حالات میں ہمیشہ مثبت سوچ رکھنی چاہئے – حق اور سچ بات کو ڈھنکے کی چوٹ پر کہنا بھی آپکو حقیقت سے آگاہ کر دے گا کہ کون آپکا اپنا ہے یا کہ ڈنگ ٹپاؤ تعلق ہے – حق اور سچ بات کہنے پر لوگوں نے آپکو منفی سوچ کا کردار بنا دیناہے –
آپ نے اس طرف بالکل توجہ نہیں دینی بلکہ اپنی بات کرتے رہنا ہے – اچھا تعلق یوگا تو وہ آپکے ساتھ کھڑے ہونگے –
اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے اپنی ظاہری اور باطنی دونوں صلاحیتوں کو استعمال کریں اور انکو صبر کے ساتھ مسلسل محنت اور جدوجہد سے جاری رکھیں کیونکہ آخری فیصلہ تو ہمیشہ پروردگارعالم عالم کے ہاتھ میں ہوتا ہے – لیکن ہمارے تعلقات، روابط، کوشش، محنت کے بعد یہ سب کچھ حاصل ہو سکتا ہے – زندگی میں کسی بھی انسان کی کامیابی میں تعلقات، دوستی، بےلوث رشتے کتنا اہم کردار ادا کرتےہیں یہ بات اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کیونکہ موجودہ دور میں تعلقات، رشتے، کسی بھی شخص کی ترقی اور کامیابی میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں – کسی بھی طرح کا کام جائز ہو یا ناجائز تعلقات اور رشتوں کی نوعیت اور قربت اکثر اوقات ان بند دروازوں کو بھی کھول دیتی ہے جن کے پیچھے کامیابی کا وسیع و عریض سلسلہ موجود ہوتا ہے –
اس نفسانفسی کے دور میں معاشرے میں ترقی کرنے کیلئے اچھ تعلقات، اچھ رشتے، اچھی دوستی درست شخصیت تک رسائی آسان بنا دیتی ہے – آج کل اخبارات میں نوکری کے اشتہارات آتے ہیں ہزاروں لوگ کسی بھی جاب کیلئے درخواستیں جمع کرواتے ہیں، ٹیسٹ اور انٹرویو ہوتے ہیں مگر ان میں وہی کسمی2و کامران ہوتے ہیں جن کے تعلقات ہوتے ہیں یا افسر سے کسی نہ کسی طرح سے رشتے داری ہوتی ہے – آجکل کے اس مشینی دور میں تعلقات اور رشتے داری کلیدی کردار ادا کرتے ہیں –
زندگی زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل کیا خاک جیا کرتےہیں
کسی سے تعلقات، روابط اور رشتے قائم رکھنا آپکے اپنے اختیار میں ہے کہ آپ انہیں ذاتی تعلقات کی سطح تک کس طرح پہنچاتے ہیں اور اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کسی قائم شدہ کسی بھی طرح کے تعلق کو ختم نہ ہونے دیں تاکہ مستحکم نیٹ ورک قائم ہو سکے اور آپ کسی بھی موقع پر ان روابط سے فائدہ اُٹھا سکیں – لیکن یہ کوئی آسان ترین کام نہیں ہے کیونکہ تعلق، رشتے، دوستی، روابط کو برقرار رکھنے کیلئے بعض اوقات بڑی بھاری قیمت چُکانی پڑ جاتی ہے – آپکے تعلقات آپکے کاروبار، نوکری اور زندگی کے دیگر معاملات میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں – ان تعلقات کو برقرار رکھنے کیلئے کبھی کبھار کسی تہوار، سالگرہ، خوشی کا کوئی دن آپکو ان روابط کی تجدید کیلئے تحفے، تحائف،، ڈنر، لنچ، وغیرہ بھی دینا پڑ سکتا ہے کیونکہ تعلقات یکطرفہ نہیں ہوتے بلکہ اس میں “ایک ہاتھ دو دوسرے ہاتھ سے لیں” جیسا معاملہ ہوتا ہے کیونکہ کسی کو کچھ دئیے بغیر کچھ لینے کا خیال بھی دل سے نکال دینا چاہئے – تعلقات و روابط میں موجودہ دور میں ایک بلند مقام ہے، تعلقات اور بےلوث رشتے قائم کرنا اور پھر انہیں برقرار رکھنا ہی بھلائی ہے جوکہ کامیابی کے نت نئے دروازے کھول دیتی ہے – سکول، کالج کے زمانے میں ساتھ پڑھنے والے خواہ وہ آپکے کلاس فیلوز نہ ہو بلکہ سکول، کالج یا یونیورسٹی فیلوز ہوں اُن سے روابط رکھنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے – قریبی رشتے داروں کے ساتھ ساتھ دور کے رشتے داروں جن کا ہمارے معاشرے میں اثرورسوخ ہو اُن سے روابط رکھنا بھی کامیابی کا زینہ ثابت ہو سکتا ہے – بقولِ علامہ اقبال
چمن میں تلخ نوائی، میری گوارا کر
کہ زہر بھی کبھی، کرتا ہے کارِ تریاقی
یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ دنیا کے ہر انسان اور ہر ملک کو اچھ تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مشکل وقت میں وی اُنکے کام آ سکے – اُنکی مدد کر سکے – اُنکے لئے ہمدردی رکھ سکے – ہمارے معاشرے میں اور دُنیا میں اکثر لوگ اور ممالک ایک دوسرے سے تعصب رکھتے ہوئے بھی اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کرتے ہیں – وہ تعصب کے ساتھ ساتھ اپنے تعلقات میں لچک رکھتے ہیں تاکہ وہ زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں – یاد رکھیں کہ ویسے تو ہر انسان کی زندگی میں تعلقات، رشتے داری، روابط اور بے لوث رشتوں سے زندگی میں تبدیلی ضرور آتی ہے لیکن تمام انسانوں کی تبدیلیوں میں فرق 10،فیصد سے 90،فیصد تک ہو سکتا ہے جو سو فیصد تک ممکن نہیں ہوتا – تعلقات زندگی کی ہر نشوونما کیلئے ضروری ہوتے ہیں – دنیا میں عظیم لوگوں اور عظیم ممالک کا تعلق بھی ان روابط سے ہیں – تعلقات قائم کرنا اور پھر انہیں برقرار رکھنا ہی بھلائی ہے جو کہ کامیابی کے نئے دروازے کھول دیتی ہے – لہزا تعلقات، دوستی، رشتے داری اور بے لوث روابط کو قائم رکھنے کیلئے ہمیشہ درگزر سے کام لینا چاہئے – تاکہ معاشرے میں آپ اپنے مقاصد حاصل کر سکیں اور کامیابی کے زینے چڑہتے ہوۓ ایک کامیاب اور نیک انسان بننے کی کوشش کریں – کیونکہ اچھے تعلقات اور کامیاب رشتوں کا ملنا ہی کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...