اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ باپ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہو گا یہ کیا ہو گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے ملک میں بدمعاشی مچا رکھی ہے، راناء ثناء اللہ نے 3 بار میری بہنوں کے گھر ریڈ کرایا لیکن یاد رکھیں کہ حکومتیں سدا نہیں رہتیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وزیر خارجہ ابھی تک بیرون ملک دوروں پر ہے، اپنے دفتر نہیں گیا، عمران خان نے پورے 3 سال میں جتنے غیر ملکی دورے نہیں کیے ان لوگوں نے دو مہینے میں کر لیے۔