کراچی(کورٹ رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے پولیس سے معاونت کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایا کہ 7 ٹیمیں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں لگائی ہیں اور 3 ٹیکنیکل ٹیمیں معاونت کررہی ہیں، 16 افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں سے 3 کو چھوڑ دیا ہے اور ایک نے حفاظتی ضمانت کرالی ہے۔