Home پاکستان عالمی سطح پرقیمت بڑھنے کے باعث پٹرول مہنگا کیا، وزیراعظم

عالمی سطح پرقیمت بڑھنے کے باعث پٹرول مہنگا کیا، وزیراعظم

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں تیل اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ عالمی طورپرمہنگائی بڑھی ہے۔

ترک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں تیل اورگیس کی قیمت میں اضافہ اس لئے کیا گیا کیونکہ عالمی سطح پرمہنگائی بڑھ گئی ہے۔ہم غربت کی لکیرسے نیچے آبادی کو سبسڈی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پریعنی 15 ماہ بعد ہوں گے۔ ملک میں آئینی اورقانونی طریقے سے حکومت تبدیل ہوئی ہے۔عام انتخابات اگست یا ستمبر2023 میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات اورچیلنجز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسائل کے حل کے لئے وسائل پیدا کئے جائیں گے اوراس کے لئے دوست ممالک سے مدد لی جائے گی۔غربت میں کمی لانے کےلئے ملک میں تعمیر نو کی جائیگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مقاصد کے حصول کے لئے قلیل مدتی اقدامات کریں گے اوراگرہم اقتدار میں واپس آئے تو مکمل قوت سے ترقی،خوشحالی اورامن کے ایجنڈے پر کام کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے مستعفی ہوگئے

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے...

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں ذوالحجہ سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ سعودی عرب کے چیف ماہر فلکیات...