انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے 23 اوورز کے بعد میچ کو 23 سیکنڈز کے لیے روک دیا جس کے بعد گراؤنڈ میں لگی بڑی اسکرین پر شین وارن کی ویڈیو چلائی گی۔
اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، امپائرز، تماشائیوں اور کمنٹیٹرز کی جانب سے 23 سیکنڈز کیلئے تالیاں بجائی گئیں۔
After 23 overs, the game pauses for 23 seconds of applause in memory of the the great Shane Warne 👏❤️ pic.twitter.com/zr2Ih2XK7o
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) June 2, 2022
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر 4 مارچ کو 52 برس کی عمر میں تھائی لینڈ میں انتقال کر گئے تھے۔