Home پاکستان ملک میں بجلی کا بدترین بحران و غیر اعلانی لوڈشیڈنگ

ملک میں بجلی کا بدترین بحران و غیر اعلانی لوڈشیڈنگ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ عروج پر ہے،ملک بھر میں کی جانے والی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار21 ہزار میگاواٹ ، طلب28 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی چند گھنٹے ہی آتی ہے، بجلی کی معطلی کیساتھ پانی کی قلت کا سامنا ہے اور فلٹریشن پلانٹس بھی بند ہیں۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ لاہور میں لوڈ شیڈنگ سے گھریلو اور کمرشل سرگرمیاں شدید متاثر ہیں، لیسکو کا شارٹ فال بھی 1200 میگاواٹ ہو گیا ہے۔

لاہور میں بجلی کی طلب 5 ہزار 200 جبکہ رسد 4 ہزار میگا واٹ ہے،پاور پلانٹس کو گیس اور تیل کی کمی کا سامنا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...