Home پاکستان وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں وزیراعظم سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

درخواست گزار وکیل کلثوم خالق نے درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست دی تھی، جسے اسلام أباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔

دوران سماعت عدالت عالیہ نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ عدالت عظمیٰ نے کہاں کہا ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہوگا؟ عدالت وکیل کلثوم خالق سے استفسار کیا کہ آپ کس طرح متاثرہ ہیں؟.
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میں وکیل ہوں، یہاں اسلام آباد میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 25 مئی کو رات 8 بجے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ 19 مقدمات درج ہوئے ہیں، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

وکیل کلثوم خالق نے دوران سماعت مؤقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے ہیں، جب کہ سپریم کورٹ نے کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ میری جماعت کے لوگوں کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار وکیل کلثوم خالق سے استفسار کیا کہ آپ کے خلاف کیا ہوا ہے؟ کیا کوئی چھاپا مارا گیا ہے؟ احتجاج ضلعی انتظامیہ کی اجازت لے کر کرنا ہوتا ہے اور سپریم کورٹ اس معاملے کو نمٹا چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر...

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...