Home پاکستان محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی کارروائی، 22 کلو منشیات برآمد

محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی کارروائی، 22 کلو منشیات برآمد

پشاور(بیورو رپورٹ)محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے ایچ گول چوک پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے 22 کلو منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان ایکسائز کے مطابق پہلی کارروائی میں 10 کلو گرام ہیروئن جبکہ دوسری کارروائی میں 12 کلو چرس برآمد کی گئی، ہیروئن گاڑی کی خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔

گاڑی نمبری FDR 9272 کو تحویل میں لے کر تحصیل باڑہ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ملزم منیر خان کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں بھی لنڈی کوتل ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے ملزم شہباز آفریدی کو گرفتار کیا گیا۔
دونوں کارروائیوں میں مزید تفتیش کے لیے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمات درج ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...