Home انٹرنیشنل بھارت:کلاس میں حجاب پہننے پر 24 مسلم طالبات کو معطل کر دیا...

بھارت:کلاس میں حجاب پہننے پر 24 مسلم طالبات کو معطل کر دیا گیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری کالج کی جانب سے 24 مسلم طالبات کو کلاس میں حجاب پہننے کی وجہ سے معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے ضلع کناڈا میں ایک سرکاری کالج نے زیر تعلیم کم از کم 24 مسلم طالبات کو منگل کو کلاس کے اندر حجاب پہننے کی وجہ سے 7 دنوں کے لیے معطل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈگری کالج کے حکام نے یہ فیصلہ اس وقت لیا جب طالبات نے حجاب اتارے بغیر کلاس میں جانے سے انکار کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق حجاب سے متعلق تازہ ترین واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کرناٹک حکومت نے اسکولوں اورکالجوں کے لیے ہدایات جاری کی تھیں کہ طالبات کو کلاس رومز میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں گزشتہ ایک سال سے مسلم طالبات کے حجاب کا تنازعہ چل رہا ہے، رواں سال مارچ میں کرناٹک ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی برقرار رکھنےکا فیصلہ سنایا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...