اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مذہبی امور کے ذاتی اسٹاف کےحج پر جانے سے متعلق خبر پر وضاحت طلب کرلی۔
وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور کےذاتی اسٹاف اور وزارت کے200 افراد کے حج پر جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس پر وزیراعظم نے وزارت مذہبی امورسے وضاحت طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن نے کہا کہ حجاج کی مدد کےلیے وزارت مذہبی امورکا کچھ عملہ جاتا ہے لیکن خبر سے مختلف تاثر مل رہا ہے۔