پیٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر اداکار احسن محسن اکرام نے عوام کو مشورہ دیا ہے۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی کہ حکومت دن کے اختتام تک پیٹرول مزید مہنگا کردے گی اور قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا خدشہ ہے جس کے بعد پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
بعدازاں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں۔
اسی حوالے سے اداکار احسن محسن اکرام نے ٹوئٹر پرپیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم کیوں اپنی گاڑیوں کی ٹنکی فل کروانے کے لیے پیٹرول پمپ بھاگ رہے ہیں؟ ہمیں چاہیے کہ گاڑیاں سڑک پر کھڑی کردیں’۔