بنگلورو(مانیٹرنگ سیل) نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہوٹل میں ریڈ کے دوران بھارت کے لیجنڈری اداکار شکتی کپور کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور منشیات کے ایک بڑے تنازع میں پھنس گئے ہیں، اتوار کی رات بنگلورو میں ایک پارٹی میں مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے جانے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔
بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کا کہنا ہے کہ اداکار کو ایک ہوٹل میں جاری ریو پارٹی میں پولیس کے چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا، بنگلورو پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سدھانت کپور ان چھ لوگوں میں شامل تھے، جو مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے تھے