لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 30 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں 15 فیصد اضافی تنخواہ کے ساتھ 15 فیصد ڈیسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ الاؤنس صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہی ملے گا۔
پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرز پر 5 فیصد پنشن بڑھائی جائے گی، وزیراعظم کا پنشن پر اعلان کردہ 10 فیصد اضافہ بھی متوقع ہے۔ وفاق کی طرز پر پنجاب میں تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم ہوں گے۔