Home پاکستان مشرف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت...

مشرف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے: نواز شریف

سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔

https://twitter.com/NawazSharifMNS?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1536759081746169856%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F288617-

نواز شریف کا کہنا تھاکہ مشرف کی صحت کیلئے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

قبل ازیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا، فیصلہ ان کی فیملی کو کرنا ہے، پرویز مشرف کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔