Home انٹرٹينمنٹ گووندا نے بلآخر اپنے بھانجے کرشنا کو معاف کردیا

گووندا نے بلآخر اپنے بھانجے کرشنا کو معاف کردیا

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کامیڈین کرشنا ابھیشیک میں تمام مسائل حل ہوگئے اور گووندا نے کرشنا کو معاف کردیا۔

حال ہی میں گووندا ٹی وی شو میزبان منیش پال کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں منیش نے ان سے کہا کہ ‘ابھی کچھ دن پہلے کرشنا میرے شو پر آیا تھا اور اس نے آپ سے معافی مانگی، برائے مہربانی آپ اس کے لیے کچھ کہہ دیں’۔

جواب میں گووندا مسکرائے اور کہا کہ ‘تم اور تمہاری بہن آرتی میری پیاری بہن کے بچے ہو اور مجھے ان سے بہت پیار ملا ہے، میرے رویے کو اپنی اداسی کی وجہ نہ بناؤ، نہ ہی تم میری اداسی کی وجہ ہو ‘۔

https://www.instagram.com/p/CevJm3mDr5s/

گووندا نے مزید کہا کہ ‘آپ کو میں نے معاف کیا، اب ٹینشن نہیں لیں، میرا آپ کے ساتھ اب کوئی مسئلہ نہیں ہے، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے’ ۔

کرشنا ابھیشیک کے گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا سے اختلافات کیوں تھے ؟

گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کاکرشنا اور ان کی اہلیہ کشمیرا سے اختلافات کا سلسلہ 2016 سے جاری تھا۔

گووندااور کرشنا کی فیملی میں 2018 میں گرما گرمی کا سلسلہ مزید اس وقت پروان چڑھا جب کشمیرانے پیسوں کیلئے ڈانس کرنے والے افراد سے متعلق بات کی۔

اس بات پر سنیتا آہوجا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے گووندا کو نشانہ بنایا ہے۔

تاہم کشمیرا اس بات پر ناراض تھیں کہ گووندا اور سنیتا ان کے بچے کی بیماری پر عیادت کے لیے اسپتال تک نہیں آئے۔

بعدازاں کرشنا نے کپل کے شو سمیت منیش پال کے پوڈ کاسٹ پر گووندا سے معافی مانگی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...