Home انٹرنیشنل امریکی صدر جوبائیڈن کے پہلے دورہ سعودی عرب کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن کے پہلے دورہ سعودی عرب کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے اور سعودی شاہی دیوان نے بھی ان کے دورے کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی شاہی دیوان سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر 15 سے16 جولائی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، امریکی صدر کو دورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اقتدار سنبھالنےکے بعد امریکی صدرکا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا، صدر بائیڈن شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن دورہ مشرق وسطیٰ اسرائیل سے شروع کریں گے، صدر بائیڈن فلسطینی قیادت سے مشاورت کے لیے مغربی کنارہ بھی جائیں گے۔

ایک سینیئر امریکی اہلکار کے مطابق امریکی صدر 13 سے 16 جولائی کو مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گےجس میں اسرائیل اور سعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...

سری لنکا میں لاک ڈاؤن، نجی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی بند

سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں...

نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے...

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز ملکی مبادلہ...