Home انٹرنیشنل بھارت میں 11 سالہ بچے کو 80 فٹ گہرے کنویں سے 104...

بھارت میں 11 سالہ بچے کو 80 فٹ گہرے کنویں سے 104 گھنٹے بعد زندہ نکال لیاگیا

بھارت میں 80 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے 11 سالہ گونگے اور بہرے بچے راہول ساہو کو 104 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جنگجیر کے مقامی گاؤں میں 10 جون کو 11 سالہ راہول ساہو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 80 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا تھا۔

بچے کو کنویں سے نکالنے کیلئے 5 روز تک ریسکیو آپریشن جاری رہا اور 400 سے زائد رضا کاروں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب 11 سالہ راہول کو زندہ نکالا گیا اور وہ تقریباً 104 گھنٹے کنویں میں پھنسا رہا۔

بچہ کمزوری اور اسکن انفیکشن کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچے کو کنویں میں پائپ لائن کے ذریعے آکسیجن پہنچائی جاتی رہی اور ماہرین کی ٹیموں نے کیمروں کے ذریعے بچے پر نظر رکھی۔

دوسری جانب بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے اسپتال کا دورہ کیا اور بچے کی عیادت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبے زابل میں 6 سالہ بچہ کنویں میں گرگیا تھا تاہم 4 روز کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھی بچے کو بچایا نہیں جا سکا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے لیکن...

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ...

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام...

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔