Home کھیل لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کو نئی گاڑی تحفے میں دے...

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کو نئی گاڑی تحفے میں دے دی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون جیتنے والی لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو نئی گاڑی تحفے میں دے دی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی کے اعزاز میں لاہور میں تقریب ہوئی جس میں اُن کو جدید ماڈل کی گاڑی تحفے میں دی گئی۔

اس موقع پر شاہین آفریدی کی کپتانی اور کارکردگی کو سراہا گیا۔

لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے قلندرز کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا ، اُن پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے جس کی وجہ سے ان کو کپتانی سونپی گئی۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی اچھی مہارت، قسمت اور شخصیت کے مالک ہیں۔

شاہین آفریدی کا لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے گاڑی کا تحفہ ملنے پر کہنا تھا کہ لاہور قلندرز میں ہر ایک نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

اس موقع پر شاہین آفریدی نے نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...