Home Uncategorized یونیورسٹیوں کی تقریبات سے طلباء کے شعور میں اضافہ۔

یونیورسٹیوں کی تقریبات سے طلباء کے شعور میں اضافہ۔

میری بات ۔۔۔مدثر قدیر

گزشتہ ہفتہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے بڑا اہم رہا ایک طرف سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں اسٹوڈنٹ ویک جاری ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف تقاریب منعقد کی جارہی ہیں ان تقاریب میں ہونے والی بیاد فیض کے نام سے ہونے والی محفل مشاعرہ کو طلباء اور فیکلٹی ممبران میں بڑی پزیرائی ملی اس محفل مشاعرہ کا انعقاد سمز کی ڈبیٹنگ اور لٹریری سوسائٹی نے کیا تھا جس کی صدارت معروف شاعر،ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد نے کی جبکہ سید سلمان گیلانی مہمان خصوصی تھے محفل مشاعرہ میںڈاکٹر فخر عباس، انجم سلیمی، طاہر شاہیر، حمیدہ شائین، عباس طاہر اور فرحت عباس شاہ سمیت دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا مگر سید سلمان گیلانی کے کلام پر اساتذہ اور طلباء نے ان کی بھر پور پزیرائی کی ۔مشاعرے کے اختتام پر پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے اپنی گفتگو میںشعراء کرام کو سمز میںخوش آمدید کہاان کا کہنا تھا کہ لٹریچر ایک لطیف جزبے کا نام ہے جس سے سمجھنے اور غور کرنے کا شعور پیدا ہوتا ہے اور یہی شعور انسان کے کردار میں پختگی کا عنصر پیدا کرتا ہے اور اسے انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔
طلباء کی خدمات کو سراہنے کی ایک تقریب علامہ اقبال میڈیکل کالج کی میڈیسن یونٹ 5 میں منعقد ہوئی جس میں یونٹ کے انچارج پروفیسر خالد محمود خان نے میڈیسن کی ٹریننگ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز میں اسناد تقسیم کیں اس موقع پر انھوں نے طلباء سے سوال کیا کہ ڈاکٹرز کی سب سے اہم ڈیوٹی کیا ہے جس پر طلباء کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ہر حال میں مریض سے بات کرتے وقت اپنے چہرے پر خوشی کا اظہار رکھنا تاکہ مریض آپ کے رویے سے خوش ہو اور اپنی بیماری کو وقتی طور پر بھول جائے اس تقریب کے دوران 5 ڈاکٹرز کو بہترین معالج کا سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا گزشتہ دنوں وزارت قومی صحت کے اشتراک سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سر گنگا رام ہسپتال لاہور میں ’’ترک تمباکو نوشی کلینک‘‘ کا افتتاح کیا گیا تا کہ تمباکو نوشی چھوڑنے والے افراد کی اس وباء سے چھٹکارے کے لیے مدد کی جا سکے۔ یاد رہے کہ پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو کا عالمی دن بعنوان ’تمباکو: ماحول کے لیے خطرہ‘ کی سال بھر کی عالمی مہم کے تحت منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال 80 لا کھ سے افراد تمباکو نوشی کے استعمال اور اس کے دھویں کی وجہ موت کا شکار ہوتے ہیں جبکہ 8 لاکھ سے زائد افراد صرف تمباکو نوشی کے دھواں کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔اس سلسلہ میں انچارج ترک تمباکو نوشی کلینک ڈاکٹر عائشہ نے تمباکو نوشی کلینک کے افتتاح کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یہ امر نہایت خوش آئند ہے کہ ‘تمباکو چھوڑنے کے عزم کی یہ مہم’ تمباکو صارفین کو تمباکو سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور بہتر صحت کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضروری مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ ‘تمباکو چھوڑنے کے عزم کی یہ مہم’ خاص طور پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے لئے موزوں ہے جن کے لئے 19-COVID وبائی مرض، تمباکوچھوڑنے کے لئے ایک محرک رہا ہے، اوراس وبائی امراض کے ذریعہ غیر ضروری اضافی معاشرتی اور معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنے والوں کی مدد کرنا ہے انہوں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کا ترک تمباکو نوشی کلینک کے قیام پر ان کوششوں کو سراہا۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور، پاکستان اور ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس، چین کے مابین’’ثقافت و تعلیم کے میدان میں تعاون اور ایکسچینج سینٹر‘‘ کا قیام عمل میں لانے کے لئے معاہدہ طے پا یا جس کی رو سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن پاکستان جبکہ ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس چین میں اس سنٹر کا قیام عمل میں لائے گی، جس کے تحت دونوں ادارے تاریخ، آرٹس اور ثقافتی ورثہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ و طالبات کو ماہر اساتذہ کے ذریعے تعلیم و تربیت فراہم کریں گے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مل کر کانفرنسیں، سیمینارز، ٹریننگ ورکشاپس، سمر اور ونٹر کیمپس کا انعقاد کریں گے۔ اور دونوں اداروں کے اساتذہ مل کر تاریخ آرٹس اور ثقافتی ورثہ پر ریسرچ پروجیکٹس کریں گے۔ معاہدے پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز) جبکہ ہیبئی اکیڈمی آف فائن آرٹس،چین کی جانب سے چانسلر اور چیئرمین زن زوہنگی نے دستخط کیے۔
گزشتہ ہفتے کی اہم تعلیمی تقریب کنگ ایڈورڈ میڈٰکل یونیورسٹی میں دیکھنے میں آئی جہاں پر یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس چانسلر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق تھے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں چانسلر ،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ خصوصا پیشہ وارانہ تعلیم کے مواقع پیدا کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان ملکی ترقی کے لئے اپنا فعال کردار اد کرسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ اکرام کو چاہئے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایک قدیمی اور معیاری درس گاہ ہے بالخصوص طب کے شعبے میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی درخشاں روایات کا امین ہے جس کے گریجوایٹس نے اندرون اور بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن کے شعبہ نے مریضوں کی بے مثال خدمت کی ہے اور کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی ہمیشہ خدمت انسانیت میں سرفہرست رہی ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر خالد مسعود گوندل نے کورونا وباء کے دوران یونیورسٹی اور ہسپتالوں کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی ہمیشہ چانسلر کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔اسی طرح ویٹرنری یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر میں پیٹ سینٹر کے زیر اہتمام ویٹ پروفیشنلز / پیٹ پریکٹیشنر کو چھو ٹے جا نوروں (بلی کتو ں) کی ریڈیو گرافک امیجنگ تیکنیکس سکھانے کے مو ضو ع پر ہونے والی کانفرنس کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے شر کا و ریسورس پرسنز کے درمیان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے اور تقریب سے اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ چھو ٹے جا نوروں میں پائی جانے والی بیما ریو ں کی تشخیص کے حوا لے سے ایکس رے کی اہمیت پر بات کی اور پیٹ مالکا ن کو جا نوروں کے علا ج معا لجے کے حوالے سے اچھی سروسز دینے کے لیئے دل لگا کر کام کرنے کی تا کید کی ۔ان تقریبات کا مقصد طلباء میں تعلیم کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ان کو مستقبل کے معماروں کے روپ میں تیار کرنا ہے تاکہ یہ ملک کی ترقی میں اپنا اہم کرادار ادا کرسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔