Home پاکستان سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

لاہور: مسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کےمطابق تفتیش میں ملزم فہد کے ساتھ گرفتار دیگرملازمین کےکرداربھی سامنےآگئے ہیں جس میں ملزم کے ساتھ گھریلو ملازمہ عطیہ نے قتل کے بعد بیڈ کی خون آلود چادریں تبدیل کیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملازمین عابد اور شاہد نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ چھپایا اور ملازم روح الامین ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کواسپتال لے کرگیا، ان تمام ملازمین نے شواہد کو مٹایا جس پر انہیں گرفتارکرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق ملازمہ عطیہ نے بیان میں بتایا کہ ملزم فہدکوٹ لکھپت کے رہائشی ایک درزی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے، دونوں کی دوستی فیس بک پرہوئی لیکن مالکن شادی سے منع کرتی تھی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا رنگ دینےکی کوشش کی تھی جب کہ پولیس حراست میں لے پالک فہداپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...