Home پاکستان چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کیخلاف مقدمہ خارج کردیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کیخلاف مقدمہ خارج کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کےخلاف بیانات اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنےکی درخواست منظورکرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری کے خلاف اداروں کے خلاف بیانات اور نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

وکیل ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہم تحفظات کے باوجود عدالتی ہدایت پرتفتیش کا حصہ بنے، پولیس کو کچھ بیان دے رہے تھے وہ کچھ اور ہی لکھ رہے تھے، ہم نے پولیس کو کہا کہ ہم خود تحریری بیان جمع کرائیں گے، ہم نے توپہلے دن کہہ دیا تھا کہ جو لفظ بولا گیا اس کا کوئی جواز نہیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ ایمان مزاری آفیسر آف کورٹ ہیں،ان کو ایسے الفاظ نہیں بولنے چاہئیں، ایمان مزاری معذرت کرچکیں،اب مزید کیا چاہتے ہیں؟ جس پر وکیل وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری باقاعدہ پریس میں اپنے بیان پر معافی مانگیں۔

چیف جسٹس نےکہا کہ وہ اس عدالت کے سامنے اپنے بیان پرمعذرت کا اظہار کرچکی ہیں، اس بیان کا وقت بھی دیکھیں،ان کی والدہ کے ساتھ اس وقت کیا ہوا تھا۔

وکیل وزارت دفاع نےکہا کہ ایمان مزاری ہماری بچی کی طرح ہیں لیکن ان کا پرانا کنڈکٹ بھی دیکھیں۔

عدالت عالیہ نے ایمان مزاری کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...