چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں پاکستان کے خلاف دو ایف آئی آرز کٹی ہوئی تھیں۔
لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ایک ایف آئی آر منی لانڈرنگ پر اور ایک ایف آئی آر ٹیرر فنانسنگ پر تھی۔
بلاول نے دعویٰ کیا کہ فیٹف کے بعد جی ایس پی پلس کے محاذ پر بھی خوش خبری ملے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ 100 فیصد جھوٹ تھا، خان صاحب اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کا جواب دینا پڑے گا۔