Home انٹرنیشنل افغانستان میں زلزلے سے تباہی، 250 سے زائد افراد ہلاک

افغانستان میں زلزلے سے تباہی، 250 سے زائد افراد ہلاک

افغانستان میں گزشتہ روزآنے والے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 250 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے پکتیکا میں گزشتہ روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.1 سے زائد بتائی جارہی ہے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جب کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کےمطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے 500 کلو میٹر سے زائد علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے کئی علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا جب کہ دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی اورزیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلہ رات گئے محسوس کیا گیا۔

افغان حکام کےمطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی ٹیموں کو بھیجا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔