Home انٹرنیشنل موسے والا کے قتل کیلئے ہتھیار پاکستان سے آئے: بھارتی میڈیا کی...

موسے والا کے قتل کیلئے ہتھیار پاکستان سے آئے: بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی

بھارتی میڈیا کی جانب سے  ایک بار پھر پاکستان پر الزامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور اس بار بھارتی میڈیا نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار پاکستان سے آنے کا الزام عائد کیا  ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر کچ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ پنجابی گلوکار کے قتل کے مرکزی شوٹر پریاورت عرف فوجی کو ڈرون کے ذریعے پاکستان سے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجی گئی جسے اسی نے وصول کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے تفصیلات بتائی ہیں کہ مذکورہ کھیپ میں  ایک انڈر بیرل گرنیڈ لانچر، 9 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز،  8 دستی بم اور ایک اے کے 47 شامل تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر قتل میں ناکامی کا سامنا ہوتا تب ان ہتھیاروں کو ہنگامی صورتحال پر استعمال کیا جانا تھا۔

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کے دن گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...