Home بلاگ انسان کی عالمگیر زبان

انسان کی عالمگیر زبان

تحریر؛ منشا ء قاضی
ہنر , فن , محنت , مہارت اور ریاضت یہ ہر شخص کے پاس خزانے ہیں مگر یہ مقفل ہیں ان کو شوق کی کلید سے کھولا جا سکتا ہے , انسان کی عالمگیر زبان موسیقی ہے ہر کوئی یہ زبان بول نہں سکتا اس کے سر اور تال سے وہ لطف اندوز ہو سکتا ہے گذشتہ شام سی ٹی این کے ممبران اور چئرمین مسعود علی خان نے مسرت آلود لمحات کا اہتمام کیا , جس میں استاد مہدی حسن مرحوم کے شاگرد رشید جناب ڈاکٹر خالد سعید , میجر مجیب آفتاب اور ائر کموڈور خالد چشتی نے عالمگیر زبان میں کلام فیض و فراز سے سامعین کی سماعتوں کی تواضع کی , ڈاکٹر خالد سعید جو سینئر ڈاکٹر ہیں اور بے ہوش کرنے کے ماہر ہیں ان کی مسیحائی پر موسیقی غالب آ گئی ہے اور وہ صرف اپنے استاد مہدی حسن کی آواز میں گانا گاتے ہیں جو ان کے دل میں ہمت اور سوز و محبت کے جذبات پیدا کرتا ہے , شیکسپیئر نے بھی کہا تھا اگر موسیقی محبت کی زبان ہے تو اسے بجاتے رہو , اعلی موسیقی فلسفیانہ احساسات کی مظہر ہوتی ہے اور ڈاکٹر خالد سعید کے لہو میں موسیقی روشنی کی لو کو تیز تر کر دیتی ہے , پیورٹی نے کہا تھا صرف پڑھ کر موسیقی کا فن سیکھنا ایسا ہی ہے کہ جیسے بذریعہ ڈاک محبت کا کھیل کھیلنا , موسیقی نہ سرخ سیاہی سے لکھی جاتی ہے. نہ سفید سیاہی سے اور نہ نیلی سیاسی سے بلکہ موسیقار کے دل کی سرخ دھڑکنوں سے ترتیب پاتی ہے , میجر مجیب آفتاب کے گھر شائستہ ماحول میں موسیقی سے لطف اندوز ہو چکا تھا , وہ مسرت آلود لمحات نہیں بھولتے , کیونکہ مسرت دائمی ہوتی ہے اور لذت عارضی ہوتی ہے , اور آج ایک طویل عرصے کے بعد میجر مجیب آفتاب نے قند مکرر کا اعزاز بخشا , یہ حقیقت ہے کہ شاعر , شہنشاہ غزل روز روز پیدا نہیں ہوتے اور مہدی حسن کے گلے میں دشمن ملک کی مغنیہ اعترف کرتی ہے کہ بھاگوان بولتا ہے اور آج ڈاکٹر خالد سعید نے اپنی آواز کے سوز و گداز سے روحوں کو شکار کیا , محترمہ فردوس نثار نے تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی اور قومی ترانے کے احترام میں سامعین ایستادہ ہو گئے سی ٹی این کے چئیرمین جناب مسعود علی خان نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں ہال کی افادیت اور صلائے عام ہے صرف یاران نکتہ داں کے لیئے , آپ نے ڈاکٹر خالد سعید , میجر مجیب آفتاب اور ائر کموڈور خالد چشتی کے ذوق موسیقی کی منتہا کو چھوتی ہوئی لگن کو سراہتے ہوئے حاضرین اور سی ٹی این کے ممبران کے نام لیکر خوش آمدید کہا , معزز سامعین وہ خواتین و حضرات تھے جو موسیقی سے محبت اور موسیقار کی دل گداز آواز کے سامع تھے , جناب مسعود علی خان کے بعد باقاعدہ موسیقی کی عالمگیر زبان سماعتوں میں شہد و شیریں کی کشید بن کر رس گھولتی رہی , جناب جاوید اقبال بین الاقوامی شہرت یافتہ کارٹونسٹ اور آپ کی بیگم صاحبہ ہمہ تن گوش تھے اور پورا ہال تنگی ء داماں کی شکایت کر رہا تھا , میجر مجیب آفتاب کا جواب نہیں ہے ان کی آواز میں سوز و گداز کا یہ عالم ہے کہ انسان کا دل چاہتا ہے کہ وہ سر اور تال کے ساتھ سامعین کو حال کی کیفیت میں مبتلا کر دیں , کلام کا انتخاب اور منتہائے خیال تک پرواز کر جانے والی شاعری سے انتخاب آپ کا طرہ امتیاز ہے , آپ کے بعد اس ہستی کو غزل سرا دیکھا جو قائد اعظم محمد علی جناح پر ایک مستند حوالہ اور شعلہ و شبنم کا آمیختہ ہیں , میں نے پہلی دفعہ آپ کے ذوق کا یہ میدان دیکھا یہاں بھی آپ نے اپنا لوہا منوا لیا محترمہ فردوس نثار داد و تحسین کے ڈونگرے برسا رہی تھی اور انجینئر ڈاکٹر جاوید اپل اپنی بیگم صاحبہ کے ساتھ چشتی صاحب کو داد دے رہے تھے , ڈاکٹر پرویز اقبال خاموش سامع مگر سوز و گداز سے بھرے ہوئے تھے , چشتی صاحب نے ریاضت کے زور سے موسیقی کا میدان بھی سر کر لیا آئندہ کے لیئے سی ٹی این فورم موسیقی کے شعبے میں خود کفیل ہو گیا ہے , آخر میں مہمان خاص ڈاکٹر خالد سعید نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور سامعین کے اجسام و ابدان میں ایک لرزش خفی پیدا کر دی اور داد کے انبار سمیٹے رہے اور استاد کی روح کو خوش کر دیا کیونکہ ڈاکٹر صاحب مہدی حسن کے عاشق زار ہیں اور وہ مہدی حسن کے سوا کسی کو نہیں گاتے کیونکہ
پھر نہ کوئی تصویر ابھری تیری تصویر کے بعد
ذہن خالی ہی رہا کاسہ ء سائل کی طرح
ڈاکٹر خالد سعید نے فیض اور فراز کے کلام کے حسین امتزاج سے ثابت کر دیا کہ مسیحائی پر موسیقی غالب آ گئی ہے , اسی اثنا میں سی ٹی این کے چئیرمین جناب مسعود علی خان کی بیگم پروفیسر ڈاکٹر فوذیہ منوں خان صاحبہ دبے پاؤں بزم ساز و آواز سے نکل گئیں , کیونکہ اس ذوق پر آپ کی فرض شناسی غالب آ گئی تھی , یہ فرض مسیحائی سے کم نہ تھا , آخر میں عالمگیر زبان کے تینوں سکالرز کو ہدیہ ء لالہ و گل پروفیسر ڈاکٹر شاھینہ آصف جن کے چار سینئر ڈاکٹر شاگرد موجود تھے , کے دست شفقت سے ڈاکٹر خالد سعید نے اپنی اتالیق سے وصول کیا ,اور اس کے بعد ممتاز عسکری دانشور جناب کرنل زائد نے اپنے دست مبارک سے ائر کموڈور خالد چشتی اور ممتاز ماہر اقبالیات جناب انجینئر ڈاکٹر جاوید اپل نے جناب میجر مجیب آفتاب کو دیا , برگیڈیئر ڈاکٹر ساجد مشتاق بمعہ اپنی بیگم صاحب کے بڑی خامشی سے موسیقی کی آگاہی حاصل کر رہے تھے اور کئی ڈاکٹر آپ کے مشتاق تھے جو آپ کو پیچھے مڑ مڑ کر دیکھ رہے تھے , ڈاکٹر شاھد عزیز ضیا کی ہر دلعزیزی کی ضیا پاش شخصیت کی موجودگی بھی ماحول میں آسودگی پیدا کر رہی تھی , ریڈیو پاکستان سے ریڈیو آر جے کامران ارشد کرنٹ آفیئرز , وجیہہ عاصم , وجیہہ عرفان , محترمہ بینا منظر ملبوسات میں شائستگی کی موجد , صورت گر
ایک ہم ہیں کہ لیا سپنی ہی صورت کو بگاڑ
ایک وہ ہیں جنہیں تصویر بنا آتی ہے
جنگلی حیاتیات کے تحفظ کی تنظیم کی کلیدی ذمہ دار , محترمہ شبینہ خرم سماجیات کے میدان کی ملکہ ئ معظمہ اپنے شوہر خرم کے ساتھ ہمہ تن گوش تھیں , سی ٹی این کے چئرمین جناب مسعود علی خان نے سی ٹی این کے ممبران محترمہ شائلہ سفوان ,محترم میجر مجیب آفتاب , محترم ائر کموڈور خالد چشتی , ڈاکٹر خالد سعید , محترمہ فردوس نثار اور ڈاکٹر نوشین خالد اور راقم کا نام لے کر ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسن پیش کیا , جناب مسعود علی خان کے قرطاس امتیازات پر لاتعداد اعزازات ثبت ہیں اور وہ سی ٹی این کے سربراہ کے طور پر اس کی حکمت عملی سے آگاہ ہیں , وہ جانتے ہیں طیارے کی رفتار اور تنظیم کی حکمت عملی میں بڑا فرق ہے , قلابازیاں کبھی کبھی جرات کی علامت ہوتی ہیں اور کسی وقت کھوکھلے پن کی نشاندہی کرتیں ہیں اور آج کی پرشکوہ تقریب کے شرکاء کی موجودگی نے سی ٹی این فورم کے وقار کو نکھار عطا کیا ہے , سامعین میں اسلام آباد سے آئے ہوئے جج صاحب کی یکسوئی آپ کی ہمہ تن گوشی کی غماز تھی , آخر میں مہمانوں کی ہائی ٹی سے تواضع کی گئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...