Home بلاگ باہمت اور کامیاب لوگ

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضی
حسب منشا

سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت کو سکون اور فنون لطیفہ کی ہر اصناف سے انصاف کی دھنیں ترتیب دیتی ہیں , ان سے مل کر دوگونہ مسرت کا احساس روح کو مسرور کر دیتا ہے , یہ ہر سال اپنے عمل کے کھیت سے فصل اس لیئے اٹھاتے ہیں کہ انہوں نے زمین میں محنت کا بیج بھی ڈال رکھا ہوتا ہے , میں روٹری کلب آف گیریزن لاہور کی صدر محترمہ مریم اعجاز کی مسیحائی سے بہت متاثر ہوں جس کی زندگی سلیقے اور قرینے سے عبارت ہے , تین روزہ روٹری کلب کی کانفرنس میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا اور مجھے جو پذیرائی سابق گورنر روٹری کلب فضیلت مآب جناب شہزاد احمد نے دی میں ان مسرت آلود لمحات کو تازیست فراموش نہیں کر سکتا , عبدالحلیم صاحب کے والد گرامی کو دیکھا اور ان کے احترام میں ہم سب اس لیئے کھڑے ہو گئے تھے کہ وہ ایک عظیم استاد ہیں , جسم کے لیئے ہمیں ڈاکٹر کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور دماغ کے لیئے استاد کی اور دنیا میں صرف ان لوگوں کو عزت و عظمت حاصل ہوئی جنہوں نے استاد کا احترام کیا اور اس احترام کو دیکھ کر میں ان تمام روٹیریئن کو سلوٹ کرتا ہوں , گورنر انٹرنیشنل روٹری کلب سیف اللہ چوھدری استاد کے احترام میں اور جناب شہزاد احمد پیش پیش تھے اور مجھے معلوم ہو گیا ان لوگوں کی کامیابی کا راز کیا ہے اور آج وہ راز طشت از بام ہو گیا کہ وہ سکندر اعظم کی طرح ارسطو کہ عزت کرتے ہیں اور بریکلے کی زبان میں وہ کہتا ہے کہ میں بغیر سوچھے سمجھے ارسطو کو سکندر کہہ سکتا ہوں مگر ہزار بار سوچنے کے باوجود بھی سکندر کو ارسطو نہیں کہہ سکتا آج میں نے جو منظر استاد کے احترام میں روٹرئین کا دیکھا ہے ان سب کی عَظمت کے سامنے میرے دیدہ و دل جھکتے ہیں , میجر انجم صاحب سے ملاقات اور دیر تک ماں کی عظمت کے قصیدے سننے کو ملے جس سے روحانی مسرت محسوس ہوئی , عام آدمی کی زندگی میں حیرت انگیز تبدیلی کی محرکہ محترمہ مریم اعجاز صدر روٹری کلب گیریزن لاہور کی ان خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے چوھدری سیف اللہ اعجاز ڈسٹرکٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3272 پاکستان کے دست مبارک سے تالیوں اور داد و تحسین کی بازگشت میں شیلڈ وصول کی تو مجھے محنت کی افادیت کے معانی سمجھ میں آئے ارسطو نے کہا تھا اپنے اعضا کو محنت و مشقت کا عادی بناؤ ہر چند کہ خدمت گار موجود ہوں , حوادث زمانہ سے اگر وہ نہ رہیں تو تم بے دست و پا رہ جاؤ گے میں نے ہمیشہ اس قافلے کے لوگوں کو انسانی خدمت کی شمع فروزاں کرنے میں مصروف پایا اور شہزاد احمد صاحب کے تجربات سے مریم اعجاز نے استفادہ کیا , شہزاد احمد نہ خود بیکار بیٹھتے ہیں اور نہ اپنے ساتھیوں کی زندگیوں میں مشکلات پیدا کرتے ہیں , مجھے مریم اعجاز نے بتایا کہ محترم شہزاد احمد سے ہی میں نے سیکھا کہ جتنی محنت کرو گے اتنا صلہ پاؤ گے اس لیئے میں نے خود کو اہمیت دینے کی بجائے اپنے کام کو زیادہ اہمیت دی ہے , یہاں میری ملاقات محترمہ نوشابہ شہزاد سے مریم نے کرائی اور ان کی خدمات کا انبار لگا دیا , ہمارے ملک کی نامور شاعرہ جس کا شہرہ ء آفاق شعر تو میں نے حرز جاں بنا لیا ہے

ہم لوگ تیرے شہر میں خوشبو کی طرح ہیں
محسوس تو ہوتے ہیں دکھائی نہیں دیتے
میری مراد تسنیم کوثر سے ہے جو واقعی کسی کو دکھائی نہیں دی , روٹرئین لوگ کامیاب , بیدار اور ذہین ہیں اور یہ ایک نادر پودا ہے جو محنت کے بغیر نہیں اگتا , مریم اعجاز اور نوشابہ شہزاد کی ذہنی ہم آہنگی مشکلات کو آسان کر دیتی ہے , میں نے کانفرنس کے اس اختتامی سیشن سے بھر پور لطف اٹھایا اور سارے مناظر اپنی آنکھ کی ڈبیا میں قید کر لیئے , یہ مسرت آلود لمحات فراموش نہیں کیئے جا سکتے کیونکہ لذت عارضی ہوتی ہے مسرت دائمی ہوتی ہے , روٹری کلب کی کانفرنس کے گفتگو طرازوں کے روشن کلمات مسرت پیدا کر رہے تھے اور لذت کام و دہن ہر مسرت جاوداں رہ گی , میں شہزاد احمد صاحب کا ہمیشہ ممنوں رہوں گا کہ آپ نے مریم اعجاز کی استدعا پر رحمن فاؤنڈیشن کا دورہ کیا تھا اور آج بھی گردوں کی بیمایوں میں مبتلا بستر مرگ پر مریضوں کی آنکھیں امید کی کرن نہیں آفتاب کے طلوع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں , میں ان کو یقین دلاتا ہوں شہزاد احمد اور مریم اعجاز ان کو ناامید نہیں کریں گے , کیونکہ بھرتری ہری نے کہا تھا سورج خود بخود پھول کھلا دیتا ہے چندرما آپ ہی آپ پانی برسا دیتا ہے اسی طرح نیک انسان بغیر کہے ہی خود بخود دوسروں کی بھلائی کے کام کرتا ہے ,
جاری ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...