Home پاکستان لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ: عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت...

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ: عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیسز میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس سلسلے میں وہ ایف ایٹ کچہری کی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور عام سائلین کا عدالت میں داخلہ بند کردیا گیا۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کی 5،5، ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض 6 جولائی تک ضمانت منظور کی ہے۔

عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن،کوہسار،کراچی کمپنی،گولڑہ،ترنول اور تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے لیکن...

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ...

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام...

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔