Home پاکستان وزیراعظم کا افغان عبوری وزیراعظم کوفون، زلزلے کی تباہ کاریوں پر اظہارِ...

وزیراعظم کا افغان عبوری وزیراعظم کوفون، زلزلے کی تباہ کاریوں پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم کو فون کرکے زلزلے میں ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخونزادہ کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کے لیے صحت یابی کی دعا کی۔

افغانستان کے عبوری وزیراعظم سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، غلام خان، انگور اڈہ اور بارڈر کراسنگ پوائنٹس کوافغان زخمیوں کےلیے کھول دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھی پاکستان افغانستان کی مدد جاری رکھے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عبوری افغان حکومت کو مؤثر سرحدی انتظام کے ذریعے تجارت آسان بنانے کے ساتھ لوگوں کی آمدورفت آسان بنانے کے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان امن، خوشحالی کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...