Home پاکستان وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بجٹ سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت میں بدترین کرپشن ہوئی، معیشت دیوالیہ ہونے جارہی تھی، ہم نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے، اگرآئی ایم ایف کی طرف سے مزید شرط نہ آئی توہمارا معاہدہ ہوجائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، اتحادی حکومت نے مشاورت کرکے بڑے جرات مندانہ فیصلے کیے، ان فیصلوں سے شارٹ ٹرم میں مشکلات آئیں گی لیکن ان مشکلات سے نکل آئیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد ہمارے پاس دو راستے تھے، ہمارے پاس ایک راستہ تھا کہ الیکشن اصلاحات کرکے انتخابات کی طرف چلے جائیں اور دوسرا راستہ تھا کہ سخت فیصلے کریں اورپاکستان کی ڈوبتی معیشت کوسنبھالیں، پہلا راستہ آسان تھا کہ سیاسی ساکھ کوبچالیں مگرضمیرکی آواز تھی کہ یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ وقت سیاست کوبچانے کا نہیں ریاست کوبچانے کا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلا بجٹ ہے جس میں معاشی وژن دیا ہے لیکن کوئی سبزباغ نہیں دکھاؤں گا، مہنگائی کا طوفان ہے، اس کوکم کرنے کے لیےاقدامات کریں گے، جان لگائیں گےاور مہنگائی کوکنٹرول کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ عام آدمی کو ٹیکس سےبچانے کے لیے صنعتوں پرٹیکس لگایا ہے، سیمنٹ، اسٹیل، شوگرانڈسٹری، ،آئل اینڈگیس، ایل این جی ٹرمینل، فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیکسٹائل، آٹوموبل، کیمیکل، بیوریجز اور سگریٹ انڈسٹری پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ 15کروڑ روپے سے زائد آمدن پرایک فیصد، 20 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن پر2 فیصد، 25 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن پر3 فیصد اور 30 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن پر4 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے لیکن...

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ...

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام...

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔