Home انٹرٹينمنٹ بھارتی خاتون ٹیچر کو پاکستانی نوجوان سے دوستی مہنگی پڑ گئی، واہگہ...

بھارتی خاتون ٹیچر کو پاکستانی نوجوان سے دوستی مہنگی پڑ گئی، واہگہ بارڈر پر دھر لیاگیا

لاہور(مانیٹرنگ سیل)پاکستانی نوجوان کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھارتی اسکول ٹیچر کودوستی مہنگی پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ اسکول ٹیچر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لاہور کے ایک نوجوان سے دوستی کر لی۔

بعد میں یہ دوستی شادی کے عہد وپیماں میں بدل گئی، خاتون نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور تمام دستاویزات پوری کرنے کے بعد پاکستان کا ویزا حاصل کر لیا۔
14 جون کو مذکورہ خاتون گھر والوں کو بتائے بغیر گھر سے نکل پڑی، گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں درج کروادی جس نے تمام ہوائی اڈوں، ریلوے بکنگ سینٹرز اور بارڈر حکام کو الرٹ کردیا۔
جمعرات کے روز جب خاتون واہگہ بارڈر پر پاکستان جانے کے لیے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچی توحکام نے اس بارے میں فوری طور پر مدھیہ پردیش پولیس کو آگاہ کردیا جس نے اسے حراست میں لینے کا کہا۔

امیگریشن حکام نے خاتون کو مقامی دارالامان پہنچا دیا جہاں سے اسے گزشتہ روز مدھیہ پردیش پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

دریں اثنا مدھیہ پردیش پولیس واقعہ کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین بھسین کا کہنا ہے کہ خاتون کو پاکستان سے نامعلوم نمبروں سے فون کالز مل رہی تھیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...