Home پاکستان اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔

قابل اعتماد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لندن میں موجود اسحاق ڈار جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان جائیں گے اور اس حوالے سے سفری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں پاکستان آکر معاشی ٹیم کا حصہ بننے کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار واپس آکر اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا بھی سامنا کریں گے اور اس سلسلے میں قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار پاکستان پہنچتے ہی سینیٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، کمر میں تکلیف کا علاج کرنے والے ہارلے اسٹریٹ کے ڈاکٹرز نے بھی اسحاق ڈار کو سفر کی اجازت دے دی ہے۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار ستمبر 2018 سے لندن میں مقیم ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ کردیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...